پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل ہے ۔رواں سال کے دوران جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 5736 گینگز کا خاتمہ کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریمنل گینگز کے 14316 مجرمان گرفتار کئے گئے ہیں۔مجرمان کے قبضہ سے 06 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد پراپرٹیز (مال مسروقہ) برآمد کیا گیاہے۔ مال مسروقہ میں 1662 گاڑیاں، 25093 موٹر سائیکلیں، 2233 تولے سونا شامل ہیں۔10311 موبائل فونز، 5497 مال مویشی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے گئے ہیں۔مختلف وارداتوں میں مطلوب مجرمان سے 06 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد کیش برآمد کیا گیا۔صوبائی دارالحکومت میں 3198 گینگز کا خاتمہ، 7338 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ مجرمان کے قبضہ سے 02 ارب 09 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد پراپرٹیز (مال مسروقہ) برآمد کیا گیا۔
(روز نامہ سٹی 42)
**************************
