Nov 05, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی میں پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن ہے۔لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں سموگ کا سبب بننے والے عوامل کے خلاف پنجاب پولیس کی ترجیحی کاروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 1074 ملزمان گرفتارہوئے جن کے خلاف1351 مقدمات درج کئے گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں سموگ کریک ڈاؤن پر 73 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے 186 مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت مختلف اضلاع میں فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔
(روز نامہ جنگ)
***********************
