Nov 04, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس اپنے شہدا کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل،ایک اور شہید اہلکار کے اہلخانہ کو رہائش کیلئے گھر دے دیا گیا تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں شہادت پانے والے ایک اور پولیس اہلکار کے اہلخانہ کو گھر دے دیا، ڈی جی خان پولیس کے کانسٹیبل شہریار بیگ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق گلبرگ کالونی ڈی جی خان میں 05 مرلے کا ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا۔ کانسٹیبل شہریار بیگ شہید نے رواں سال فروری میں تھانہ کوٹ مبارک کی حددود میں خطرناک مجرمان سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا آئی جی پنجاب کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔
(روز نامہ پاکستان)
************************