شاہدرہ لاہور، مخالفین کی فائرنگ ، پیشی پر عدالت جانیوالا باپ ،2بیٹوں سمیت قتل، آئی جی پنجاب کا نوٹس

Nov 03, 2024

اہور (کر ائم رپو رٹرسے)لاہور کے علاقہ شاہدرہ سگیاں میں 2موٹرسائیکل سوارمخالفین نے رکشے پر فائرنگ کرکےعدالت پیشی پر جانیوالے باپ کو 2بیٹوں سمیت قتل کر دیا، ایک شخص زخمی ہوا۔ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ مقتولین اور مخالفین میں دشمنی چل رہی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیکر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ۔ انہوں نے مقتولین کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے قانون کے مطابق فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

(روز نامہ جنگ)

***********************