کانسٹیبل سےاےایس آئی تک امتحان دیکرانسپکٹرلیگل بن سکیں گے ، عدالتی تجربے کی شرط بھی ختم ،406 سیٹیں خالی

Nov 02, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) پنجاب کابینہ نے پولیس امتحان رول میں ترمیم کرنےکی منظوری دےدی،5سال نوکری کرنیوالےاےایس آئی سےکانسٹیبل رینک تک کےملازمین 700 کی بجائے اب 350 نمبروں کاامتحان دے کر انسپکٹرلیگل بن سکیں گے، عمر کی حد 45 سال اور قانون کی ڈگری ہونا لازمی ہو گا۔ انسپکٹر لیگل کی پنجاب میں 406 سیٹیں خالی ہیں ،2 سال عدالت میں ملازمت کا تجربہ رکھنے کی شرط بھی ختم کردی گئی ۔

(روز نامہ جنگ)

**************************