دوران سروس انتقال ‘ 204 پولیس ملازمین کے اہل خانہ کیلئے 75 کروڑ روپے جاری

Nov 02, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔  اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران سروس انتقال کرنے والے 204 ملازمین کے اہل خانہ کیلئے 75 کروڑ روپے جاری کر دئیے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دوران سروس انتقال کرنے والے ہر ملازم کے اہلخانہ کو تدفین سمیت دیگر اخراجات میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ اہلکاروں کی فیملیز کو ماہانہ گذارا الاؤنس بھی باقاعدگی سے دیا جا رہا ہے۔ 

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************