پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
رواں سال صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 61 ہزار 540 افراد گرفتار، 99572 مقدمات درج ، ترجمان پنجاب پولیس
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 61 ہزار 540 افراد کو گرفتار کیا گیااور بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف 99572 مقدمات درج کئے گئے۔ 60278 مقدمات کے چالان مکمل کرکے جمع کروائے گئے جبکہ 8424 بجلی چوروں کو سزائیں دلوائی گئیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے کریک ڈاؤن بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 32057 بجلی چور گرفتار ہوئے اور 31559 مقدمات درج کئے گئے۔ لاہور میں 8722 مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے جبکہ باقی پر قانونی کاروائی جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوری کے مقدمات میں سخت کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔ آئی جی پنجاب  نے کہا کہ پولیس ٹیمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں الیکٹرسٹی کمپنیوں کو بھرپور سپورٹ جاری رکھیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1082)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, November 3, 2024