پنجاب پولیس اپنے شہدا کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں شہادت پانے والے ایک اور پولیس اہلکار کے اہلخانہ کو گھر دے دیا،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پنجاب پولیس اپنے شہدا کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل ہے اسی سلسلے میں جاری اقدامات کے تحت ایک اور شہید اہلکار کے اہلخانہ کو رہائش کیلئے گھر دے دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں شہادت پانے والے ایک اور پولیس اہلکار کے اہلخانہ کو گھر دے دیا ، ڈی جی خان پولیس کے کانسٹیبل شہریار بیگ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق گلبرگ کالونی ڈی جی خان میں 05 مرلے کا ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا۔ کانسٹیبل شہریار بیگ شہید نے رواں سال فروری میں تھانہ کوٹ مبارک کی حددود میں خطرناک مجرمان سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ کانسٹیبل شہریار بیگ شہید کی اہلیہ اور بیٹی نئے گھر میں زندگی گذاریں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل شہریار بیگ شہید کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل شہریار بیگ شہید نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خطرناک مجرمان عناصر کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کانسٹیبل شہریار بیگ شہید جیسے 1650 سے زائد شہدا اور 1700 غازیوں کی امین فورس ہے، شہداء کے اہلخانہ اور غازیوں کی بہترین ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1081)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Sunday, November 3, 2024