آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا لاہور میں سابقہ دشمنی پر فائرنگ سے باپ اور 02 بیٹوں کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا لاہور میں  سابقہ دشمنی پر فائرنگ سے باپ اور 02 بیٹوں کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب، ایس ایس پی آپریشنز لاہور کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور کے علاقے سگیاں پل کے قریب سابقہ دشمنی پر فائرنگ سے باپ اور 02 بیٹوں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی آپریشنز لاہور کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1079)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Saturday, November 2, 2024