جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے: آئی جی

Nov 01, 2024
زیر اعلی مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب کی تکمیل میں پولیس ٹیموں کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 01 لاکھ 96 ہزار سے زائد مجرمان گرفتار کر لئے ہیں۔ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 01 لاکھ 11 ہزار 289 اشتہاری مجرمان گرفتار ہوئے، گرفتار شدگان میں اے کیٹیگری کے 19372، بی کیٹیگری کے 91917 اشتہاری شامل ہیں،پولیس کریک ڈاؤن میں 58 ہزار سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے، اے کیٹیگری کے 5184 اور بی کیٹیگری کے 53050 عدالتی مفروران شامل ہیں۔ دوران آپریشنز 26 ہزار 864 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) بھی گرفتار ہوئے۔ اے کیٹیگری کے 11605، بی کیٹیگری کے 15259 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں۔ سنگین جرائم میں مطلوب 86 اشتہاریوں کو متحدہ عرب امارات، یورپ اور امریکہ سمیت دیگر ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 59 ہزار مجرمان گرفتار کئے،جن میں 22031 اشتہاری مجرمان، 25808 عدالتی مفرور اور 11572 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کاروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ موثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ آر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔
(روز نامہ ایکسپریس)
************************