پنجاب پولیس کے39 اسسٹنٹس کو تر قی دیدی گئی، نوٹیفکیشن جاری

Oct 30, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ترقیوں کے منتظر پنجاب پولیس کے اسسٹنٹس کو تر قی دید ی گئی۔ 39 اسسٹنٹ کو ریگولر بنیادوں پر سپرنٹنڈنٹس پروموٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 39 اسسٹنٹ کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ترقی پانے والوں میں محمد ابرار حسین، محمد وقاص، عبدالحفیظ، عظمی رباب، مریم عرفان، سمیرا حمید سمیت دیگر شامل ہیں یہ افسران قبل ازیں اسسٹنٹ اور آفیشٹنگ بنیادوں پر سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

(روز نامہ پاکستان)

*************************