پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل
رواں سال کے دوران 20 لاکھ 72 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی باآسانی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہر ماہ لاکھوں شہری پولیس خدمت مراکز سے ایک درجن سے زائد پولیسنگ خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ رواں سال کے دوران 20 لاکھ 72 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 05 لاکھ 83 ہزار شہریوں نے کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 09 لاکھ 16 ہزار شہریوں نے جنرل پولیس ویری فیکیشن کروائی،4269 شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویریفیکیشن کروائی، 01 لاکھ 66 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا، 23 ہزار سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی، 01 لاکھ 31 ہزار شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے، 66 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی جبکہ 4869 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔ 92 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کی، 211 ویمن وائیلنس رپورٹ درج ہوئیں، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات میں 80 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا اور 1603 شہریوں نے ایمپلائی رجسٹریشن (ROPE) کروائی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ خدمت مرکز سروس ڈلیوری کا شاندار پراجیکٹ، شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز اپ گریڈ کیا جائے،۔انہوں نے ہدایت کی کہ آرپی اوز، ڈی پی اوز خدمت مراکز سمیت دیگر پولیس دفاتر کے سرپرائز وزٹس جاری رکھیں تاکہ شہریوں کو خدمات کی فراہمی کا عمل مزید بہتر اور موثر ہو سکے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1070)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, October 30, 2024