سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ملاقات
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملازمین کی درخواستیں سنیں، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ سپروائزری افسران فورس کو درپیش پیشہ ورانہ اور ذاتی مسائل کے ازالے کیلئے بروقت اقدامات یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنی تمام تر توجہ فرائض کی ادائیگی پر مرکوز رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ملازمین کے اہل خانہ کی صحت، تعلیم یا دیگر مسائل کے حل کیلئے ویلفیئر برانچ ہر ممکن تعاون جاری رکھے اور ویلفیئر فنڈ کے موثراستعمال سے زیادہ سے زیادہ ملازمین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ملازمین کی درخواستیں سنیں اورفوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر ساجد نور، اے ایس آئی شرافت علی سمیت دیگر ملازمین کی سنیارٹی فکسیشن اور پروموشن کی درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔ اے ایس آئی غلام نبی (مرحوم) کی بیٹی کی والد کو شہید قرار دینے اور واجبات ادا کرنے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف دینے کی ہدایت کی، کانسٹیبل رفاقت علی کی بیٹے کے علاج میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف دینے کی ہدایت کی، کانسٹیبل محمد حنیف شہید کی اہلیہ کی جانب سے بیٹے کی بطور جونیئر کلرک بھرتی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کی ہدایت کی، جونیئر کلرک الماس شکیل کی پنجاب کانسٹیبلری سے گوجرانوالہ تبادلے کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کی ہدایت کی جبکہ کانسٹیبل عتیق الرحمن کی جانب سے گھر کی تعمیر میں مالی معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے ایڈمن، ڈسپلن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ تمام درخواستوں پر فوری ایکشن کے ذریعے ملازمین اور انکے اہلخانہ کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1069)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, October 30, 2024