رواں سال کے دوران جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 5610 گینگز کا خاتمہ کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
14 ہزار سے زائد مجرمان گرفتار، 05 ارب 02 کروڑ روپے سے زائد پراپرٹیز (مال مسروقہ) برآمد کیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس جرائم کے قلع قمع کیلئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ سنگین جرائم کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 5610 گینگز کا خاتمہ کیا گیا۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریمنل گینگز کے 14 ہزار سے زائد مجرمان گرفتار کئے گئے۔ مجرمان کے قبضہ سے 05 ارب 02 کروڑ روپے سے زائد پراپرٹیز (مال مسروقہ) برآمد کیا گیا، مال مسروقہ میں 1611 گاڑیاں، 24419 موٹر سائیکلیں، 2223 تولے سونا، 10418 موبائل فونز اور 5251 مال مویشی شامل ہیں جنہیں برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیا گیا۔ مختلف وارداتوں میں مطلوب مجرمان سے 05 ارب 48 کروڑ روپے سے زائد کیش برآمد کیا گیا۔صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے کریک ڈاؤن میں ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال 3133 گینگز کا خاتمہ کیا گیا اور 7195 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ مجرمان کے قبضے سے 02 ارب 05 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد پراپرٹیز (مال مسروقہ) برآمد کیا گیا۔ لاہور میں 876 گاڑیاں، 13886 موٹر سائیکلیں، 5085 موبائل فون، 204 تولے سونا اور 124 مال مویشی برآمد کئے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے خطرناک گینگز کی سرکوبی میں بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے، ڈکیتی، قتل اور اغواء سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث پیشہ ور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1065)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
