Oct 29, 2024
لاہور(کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاہےکہ سیف سٹی کیمروں کی مانیٹرنگ سے سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے ۔ترجمان پولیس کے مطابق رواں برس سموگ کے تدارک کیلئے جاری کریک ڈاؤن میں 957 ملزمان گرفتارکئے جن کے خلاف 1245 مقدمات درج کئے گئے، صوبائی دارالحکومت میں 73 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے خلاف182 مقدمات درج کئے گئے، زیادہ دھواں چھوڑنے پر 06 لاکھ 69 ہزار 599 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔علاوہ ازیں آئی جی نے سنٹرل پولیس آفس میں ملازمین اورانکے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی، مسائل سنے اورموقع پر حل کیلئے احکامات جاری کیے۔
(روز نامہ جنگ)
*************************