آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی گوجرانوالہ آمد، ترقیاتی پراجیکٹس کا جائزہ۔
آئی جی پنجاب نے زیر تکمیل گوجرانوالہ سیف سٹی پراجیکٹ، آر پی او آفس گوجرانوالہ اور زیرتعمیر ڈی پی او آفس حافظ آباد کا دورہ کیا۔
آئی جی پنجاب کا جاری تعمیر اتی کاموں میں پیش رفت کا جائزہ، بروقت تکمیل کے لئے ہدایات جاری۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ترقیاتی پراجیکٹس کا جائزہ لینے کے لیے گوجرانوالہ اور حافظ آباد کا دورہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے زیر تکمیل گوجرانوالہ سیف سٹی پراجیکٹ اور آر پی او آفس گوجرانوالہ کے جاری تعمیر اتی کاموں میں پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے بروقت تکمیل کے لئے ہدایات جاری کیں۔کمشنر گوجرانولہ نوید حیدر شیرازی، آر پی او گوجرانولہ طیب حفیظ اور ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے۔اس موقع پرآر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ نے نے مختلف منصوبہ پر جاری کاموں کی پیش رفت بارے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے گوجرانوالہ سیف سٹی منصوبہ میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈاکٹر عثمان انورنے ترقیاتی منصوبے تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے پر آر پی او گوجرانوالہ سمیت متعلقہ افسران کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے شہریوں کے تحفظ، جرائم کی روک تھام، ٹریفک مینجمنٹ اور کمیونٹی پولیسنگ میں مدد گار ثابت ہو رہے ہیں۔بعد ازاں آئی جی پنجاب حافظ آباد بھی گئے اور ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں زیرتعمیر ڈی پی او حافظ آباد آفس کے تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب کی تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرنے اور معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1063)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

