رائے ونڈ کے علاقہ میں نجی فوڈ کمپنی کی کیش وین پر فائرنگ سے 02 افراد کی ہلاکت کا واقعہ

رائے ونڈ کے علاقہ میں نجی فوڈ کمپنی کی کیش وین پر فائرنگ سے 02 افراد کی ہلاکت کا واقعہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے رائے ونڈ کے علاقہ میں نجی فوڈ کمپنی کی کیش وین پر فائرنگ سے 02 افراد کی ہلاکت کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے کیشن وین کا سکیورٹی گارڈ صادق جان اور کیشئیر منصور احمد جاں بحق جبکہ ڈرائیور جمیل احمد زخمی ہواجسے جناح ہسپتال داخل کر وا دیا گیاجبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1062)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, October 28, 2024