آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات، پیش کردہ مسائل سن کر ازالے کے احکامات جاری کئے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات، پیش کردہ مسائل سن کر ازالے کے احکامات جاری کئے
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے اور بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس اس فیملی کے ہر رکن کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آئی جی پنجاب نے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ وہ ماتحت فورس کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور محکمانہ امور اور ذاتی مسائل سے متعلق ہر معاملے میں ان کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران کیا،آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین و اہلخانہ کی پیش کردہ درخواستیں سنیں، فوری ریلیف کے احکامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب نے انسپکٹر اسرار حسین (مرحوم) کی صاحبزادی کی سیف سٹی اتھارٹی میں تقرری کی درخواست ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کو ریلیف کیلئے بھجوا دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے سینئر ٹریفک وارڈن مقصود احمد کی سنیارٹی فکسیشن اور پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف دینے کی ہدایت کی، آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر محمد یعقوب کی طبی معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا جبکہ دوران ملازمت وفات پانے والے پولیس ملازمین کی بچوں کی فیملی کلیم پر جونیئر کلرک بھرتی کی درخواستوں پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کی ہدایت دی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر فوری ایکشن سے ملازمین و انکے اہلخانہ کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے اور سپروائزری افسران درخواستوں پر ہونے والے ایکشن کی رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1061)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, October 28, 2024