پنجاب پولیس کی سموگ کی روک تھام سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے کاروائیاں جاری

پنجاب پولیس کی سموگ کی روک تھام سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے کاروائیاں جاری
رواں سال کریک ڈاؤن میں اب تک 957 ملزمان گرفتار، 1245 مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پنجاب پولیس کی سموگ کی روک تھام سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے کاروائیاں جاری ہیں اور لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق رواں برس سموگ کے تدارک کیلئے جاری کریک ڈاؤن میں 957 ملزمان گرفتارکئے گئے جن کے خلاف 1245 مقدمات درج کئے گئے، صوبائی دارالحکومت میں انسداد سموگ کاروائیوں میں 73 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے خلاف182 مقدمات درج کئے گئے، رواں سال صوبہ بھر میں شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے پر 06 لاکھ 69 ہزار 599 گاڑیوں کے چالان کیے گے، غیر معیاری فٹنس پر 150600 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا جبکہ دھواں چھوڑنے پر 9965 گاڑیوں کے فٹنس سر  ٹیفکیٹ معطل کیے گئے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو کروڑوں روپے جرمانے بھی کئے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول شاہراہوں پر سموگ کا باعث بننے والی وہیکلز کے خلاف اقدامات جاری رکھیں جبکہ سیف سٹی کیمروں کی مانیٹرنگ سے سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے،۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس سموگ کے تدارک کیلئے انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ صوبہ بھر میں سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں، فیکٹریوں اور کھیتوں میں آگ لگانے پر فوری کاروائی کی جائے، آئی جی پنجاب کی ماحولیاتی تحفظ کیلئے اقدامات تیز کرنے کیلئے فیلڈ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ فصلوں کی باقیات، بھٹہ مالکان اور کوڑا کرکٹ جلانے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1060)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
 
 
 
 
Press Release Date: 
Monday, October 28, 2024