ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پولیس لائن آمد،پروقار استقبال

Oct 26, 2024

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پولیس لائن فیصل آباد میں آمد’ فیصل آباد سی پی او کامران عادل نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گرم جوشی سے استقبال کیا ‘ معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے طارق مجاہد پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی اور انکے بیٹے فارک ذاکر نائیک نے نماز جمعہ کا خطبہ دیا’سی پی او کامران عادل ، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ،ایس ایس پی آپریشن ،چیف ٹریفک آفیسر،ایس پی لائل پور ٹائون و دیگر افسران نے بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ہمراہ جمعہ ادا کیا’ نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے لیے دعا مانگی’ پولیس لائن میں جمعتہ المبارک کی نماز کی ادائیگی کے حوالہ سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

************************