Oct 26, 2024
لاہور(نامہ نگار)ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل عمران عارف اور اینٹی رائٹ کے محمد شعیب لاہور قلندر کے ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ بن گئے ہیں۔دونوں کھلاڑی زمبابوے میں منعقدہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے دونوں کھلاڑیوں عمران عارف، محمد شعیب، کوچ ندیم عباس اور لائیزون آفیسر انسپکٹر سلیم جٹ نے ملاقات کی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************
