پنجاب پولیس کے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کی صحتیابی اور ہیلتھ ویلفیئر کا مشن

پنجاب پولیس کے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کی صحتیابی اور ہیلتھ ویلفیئر کا مشن
آئی جی پنجاب نے ڈاکوؤں سے مقابلوں سمیت مختلف واقعات میں زخمی ہونیوالے افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ روپے جاری کر دئیے، ترجمان پنجاب پولیس 
 
پنجاب پولیس کے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کی جلد صحت یابی اور ہیلتھ ویلفیئر کے مشن کی تکمیل میں ترجیحی اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈاکوؤں سے مقابلوں سمیت مختلف واقعات میں زخمی ہونیوالے افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ روپے سے زائد جاری کر دئیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی وسیم فراز کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، زخمی کانسٹیبل محمد ایوب کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے ، زخمی ڈرائیور کانسٹیبل محمد حمید کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، زخمی کانسٹیبل وسیم ارشد کو علاج معالجے کیلئے ساڑھے 03 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، زخمی کانسٹیبل زاہد حسین اور غازی سب انسپکٹر نیک محمد کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، زخمی کانسٹیبل نبیل شہزاد کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، زخمی کانسٹیبل محمد عثمان کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مذکورہ بالا افسران و اہلکار رحیم یار خان ، فیصل آباد زخمی وہاڑی سمیت مختلف اضلاع میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شدید زخمی ہوئے تھے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ زخمی افسران و اہلکاروں کی جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے،  بھرپور مالی معاونت اور ہر ممکن تعاون جاری رہے گا ۔ 
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1058)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, October 27, 2024