پنجاب پولیس کی کچہ کریمنلز کے خلاف ایک اور کامیابی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 02 خطرناک ڈاکو بدلہ منگلانی اور قاسم چاچڑ ہلاک،

پنجاب پولیس کی کچہ کریمنلز کے خلاف ایک اور کامیابی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 02 خطرناک ڈاکو بدلہ منگلانی اور قاسم چاچڑ ہلاک،
ہلاک ڈاکو ڈکیتی، راہزنی، اغوا برائے تاوان اور پولیس جوانوں کی شہادت سمیت دیگر وارداتوں میں  پنجاب اور سندھ پولیس کو مطلوب تھے، ترجمان پنجاب پولیس
 
پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچہ کریمنلز کے خلاف ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 02 خطرناک ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا ہے ، کچہ جمال دین والی پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو بھونگ کے علاقے میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل اکبر گوپانگ کو شہید کرنے میں ملوث تھے، ہلاک ڈاکوؤں نے مئی 2023ء میں سندھ پولیس کے اے ایس آئی امان اللہ ابرو کو بھی فائرنگ کرکے شہید کیا تھا، ہلاک ڈاکوؤں کے خلاف ضلع رحیم یار خان اور سندھ کے ضلع گھوٹکی میں مقدمات درج تھے، ہلاک شدہ ڈاکو ڈکیتی، راہزنی، اغوا برائے تاوان، پولیس اہلکاروں کی شہادت اور فائرنگ سمیت متعدد وارداتوں میں پنجاب اور سندھ پولیس کو مطلوب تھے۔
 
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رحیم یار خان پولیس کو کچہ جمال دین والی آم کے باغات میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملی ۔پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف فوری آپریشن کیا، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ شروع کر دی ، پولیس کے فوری جوابی رسپانس اور دو طرفہ فائرنگ رکنے پر 02 ڈاکوؤں کی نعشیں برآمد ہوئیں، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت خطرناک کچہ کریمنلز بدلہ منگلانی اور قاسم چاچڑ کے ناموں سے ہوگئی، ڈاکوؤں کی نعشیں ہسپتال منتقل کر کے مزید کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ ہلاک ڈاکوؤں کے قبضہ سے بھاری اسلحہ کلاشنکوف، ایمونیشن، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی، پولیس سرچ آپریشن جاری ہے ۔ ترجمان  پولیس کے مطابق ڈاکو کسی بڑی واردات کی نیت سے علاقے میں موجود تھے، بروقت پولیس آپریشن سے ناکام ہو گئے، انچارج سی آئی اے بھونگ جبران جیراڈ، انچارج چوکی جمال دین والی اور پولیس ٹیموں نے بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ کاروائی میں حصہ لیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ کریمنلز کے خلاف شاندار کاروائی پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور ٹیم کو شاباش دی اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1057)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, October 27, 2024