وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شہدا پولیس کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے احسن اقدام، گھروں کے خریداری فنڈز میں اضافے کی منظوری،

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شہدا پولیس کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے احسن اقدام، گھروں کے خریداری فنڈز میں اضافے کی منظوری،
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شہدا پولیس کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے شہداء پولیس کے اہلخانہ کے گھروں کی خریداری کیلئے فنڈز میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر پولیس شہدا کے اہلخانہ کے گھروں کی خریداری کیلئے 50 لاکھ روپے سے لے کر 02 کروڑ روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہید کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز کی فیملی کے گھر کی خریداری کیلئے 50 لاکھ روپے اضافہ، مجموعی فنڈ 01 کروڑ 85 لاکھ کر دیا گیا۔ اسی طرح شہید اے ایس آئیز، سب انسپکٹرز کی فیملی کے گھر کی خریداری کیلئے فنڈز میں 70 لاکھ روپے اضافہ، 02 کروڑ 45 لاکھ روپے کا گھر خرید کر دیا جائے گا۔ شہید انسپکٹرز، ڈی ایس پیز کے اہلخانہ کے گھروں کی خریداری کیلئے فنڈز میں 01 ملین روپے، شہید ایس پیز ایس ایس پیز کے اہلخانہ کے گھروں کے خریداری فنڈ میں 12 ملین روپے جبکہ شہید ڈی آئی جی یا اس سے اوپر رینک کے افسران کی فیملیز کے گھر کی خریداری کیلئے 20 ملین روپے کے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انو رنے کہاکہ گھروں کی خریداری کے فنڈز میں اضافے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مشکور ہیں۔فنڈز میں اضافے سے اچھے گھروں کی خرید میں مشکلات کا خاتمہ ہوگا اور شہداء کی فیملیز کو بہتررہائش گاہیں میسر آئیں گی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1053)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, October 25, 2024