آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ورچوئل میثاق سنٹر میں تعینات مسیحی کمیونیکیشن آفیسر نفیس رضا کی حوصلہ افزائی
آئی جی پنجاب نے فرائض کی بہترین ادائیگی، فوری رسپانس پر نفیس رضا اشرف کو تعریفی سند سے نوازا،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں خدمات سر انجام دینے والے مسیحی ملازمین پولیس فورس کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ان ملازمین کو کیرئیر گروتھ کے یکساں مواقع دئیے جارہے ہیں جبکہ ساتھ ہی ساتھ بہترین کارکردگی پر بھرپور حوصلہ افزائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں مسیحی کمیونیکیشن آفیسر نفیس رضا سے ملاقات کے دوران کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرائض کی بہترین ادائیگی، فوری رسپانس پر ورچوئل میثاق سنٹرسیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز میں تعینات نفیس رضا اشرف کو تعریفی سند سے نوازا۔
مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے کمیونیکیشن آفیسر نفیس رضا انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پوسٹ گریجوایٹ ہیں۔ آئی جی پنجاب نے اقلیتی شہریوں کی سہولت کیلئے سیف سٹی میں قائم کئے گئے ورچوئل میثاق سنٹر پر اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے سرپرائز کال کی جس پر کمیونیکیشن آفیسر نفیس رضا نے آئی جی پنجاب کی عام شہری کی حیثیت سے کال پر ذمہ دارانہ انداز میں ریسپانڈ کیا اور مطلوبہ معلومات فراہم کیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز قربان لائنز میں ورچوئل میثاق سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ورچوئل میثاق سنٹر پر روزانہ سینکڑوں اقلیتی شہری رابطہ کر رہے ہیں جبکہ ورچوئل میثاق سنٹر میں مختلف اوقات میں اقلیتی کمیونیکیشن افسران 24/7 خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ اقلیتی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے مزید ہائی الرٹ ہو کر فرائض ادا کئے جائیں،۔ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس اور آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان بھی موقع پر موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1052)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Friday, October 25, 2024