پنجاب پولیس کا ایک اور اعزاز، 02 پولیس جوان لاہور قلندر کی کرکٹ ٹیم کیلئے منتخب
ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل عمران عارف اور اینٹی رائٹ کے محمد شعیب لاہور قلندر کے ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ بن گئے۔
دونوں کھلاڑی زمبابوے میں منعقدہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس کے اتھلیٹ کھلاڑیوں نے اپنے ٹیلنٹ کی بنا پر لاہور قلندر کی کرکٹ ٹیم میں منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل عمران عارف اور اینٹی رائٹ کے محمد شعیب لاہور قلندر کے ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ بن گئے ہیں، دونوں کھلاڑی زمبابوے میں منعقدہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے دونوں کھلاڑیوں عمران عارف، محمد شعیب، کوچ ندیم عباس اور لائیزون آفیسر انسپکٹر سلیم جٹ نے ملاقات کی۔ پیٹرن کرکٹ پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران محمود موقع پر موجود تھے۔ آئی جی پنجاب نے دونوں کانسٹیبلز کو لاہور قلندر کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے پر مبارک باد دی۔ آئی جی پنجاب نے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کے اتھلیٹس مختلف سپورٹس ایونٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، پولیس کھلاڑیوں کا انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ کیکئے منتخب ہونا قابل فخر ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ایسے باصلاحیت اتھیلیٹس کی بہترین ٹریننگ اور حوصلہ افزائی کیلئے مزید اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1051)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Friday, October 25, 2024