شیخوپورہ سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح،انتظامیہ،پولیس عوام کیلئے دروازے کھلے رکھیں،وزیراعلیٰ مریم نواز

Oct 25, 2024

لاہور ( خصوصی نمائندہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شیخوپورہ کے سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا ،ویڈیو وال ،جدید مواصلاتی آلات کامعائنہ کیا،آئندہ ہفتے 4 مزید شہر سیف سٹی بن جائیں گےمارچ تک پنجاب کے18 شہروں کو سیف سٹی بنانے کے پروگرام کا آغاز کردیا جائیگا ،وزیرا علی نے سیف سٹی کیمروں سے روڈز اور بازاروں کا مشاہدہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شیخوپورہ کے 52 اہم مقامات ہر 273 کیمرے نصب کئے گئے ـ جرائم پیشہ افراد کا چہرے کی شناخت کا سسٹم بھی شامل ہے ـ بعدازاں وزیر اعلیٰ نے شیخوپورہ کے ارکان اسمبلی سے ملاقات بھی کی ،ارکان اسمبلی کے مطالبے پر شیخوپورہ سرگودھا روڈ کی تعمیر و توسیع اور اوور ہیڈ کے پراجیکٹ پر اتفاق کیا گیا۔

(روز نامہ جنگ)

************************