علما ء اکرام وفد کی سنٹرل پولیس آفس آمد، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات

Oct 24, 2024
قومی امن کمیٹی کے چیئرمین کامران پرویز چوہدری کی زیر قیادت علماء اکرام کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور  ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات کی، وفد میں مفتی عاشق حسین، حافظ کاظم رضا نقوی، پروفیسر محمود غزنوی،قاری خالد محمود، قاسم علی قاسمی، حافظ شعیب رضوی، چوہدری سمیر، صاحبزادہ سید مدثر حسین اور چوہدری ارشد گجر و دیگر شامل تھے، بین المسالک و مذاہب ہم آہنگی اور سکیورٹی امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، علما ء اکرام نے معاشرے میں امن کی فضا برقرار رکھنے کے لئے پنجاب پولیس کی خدمات کو سراہا،علماء اکرام نے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کو مسائل سے آگاہ کیا، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تجاویز پیش کیں،ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب نے وفد کو میثاق سنٹرز کے قیام، اغراض و مقاصد اور کارکردگی بارے آگاہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے وفد کو بتایا کہ پنجاب پولیس بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی پر خصوصی کام کر رہی ہے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**************************