وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں پولیس ٹیمیں منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے شب و روز مصروف عمل

Oct 24, 2024
 ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 88192 ریڈز کیے گئے، منشیات کے دھندے میں ملوث 54707 ملزمان گرفتار اور48684 مقدمات درج کئے گئے،  ملزمان کے قبضہ سے 29764 کلوگرام چرس، 837 کلو گرام ہیروئن، 1348 کلو افیون، 365 کلو آئس اور08 لاکھ  لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی، نشے کی بیماری میں مبتلا 1265 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا گیا۔ صوبائی دارالحکومت میں رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 8091 چھاپے مارے گئے، 8362 ملزمان گرفتار، 8090 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 6101 کلوگرام چرس، 251 کلو گرام ہیروئن، 304 کلوگرام افیون، 148 کلو گرام آئس اور 56525 لٹر شراب برآمد کی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ماڈرن ڈرگز کی خریدو فروخت، آن لائن سپلائی، اسمگلنگ اور استعمال کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردو نواح میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ و کومبنگ آپریشنز کئے جائیں،منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دی جائیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***************************