سی ٹی ڈی اور میانوالی پولیس کو تھانہ مکڑوال کے پہاڑی علاقہ ملاخیل میں 10 سے 15 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، ترجمان پنجاب پولیس

سی ٹی ڈی پنجاب اور میانوالی پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی،
 سی ٹی ڈی اور میانوالی پولیس کو تھانہ مکڑوال کے پہاڑی علاقہ ملاخیل میں 10 سے 15 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، ترجمان پنجاب پولیس
ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی قیادت میں سی ٹی ڈی، پولیس و ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے آپریشن کیا، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے، آئی جی پنجاب
سی ٹی ڈی پنجاب اور میانوالی پولیس نے تھانہ مکڑوال کے پہاڑی علاقہ ملاخیل میں دہشت گردوں کی موجودگی پر  انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ کامیاب کاروائی کی، تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کو میانوالی تھانہ مکڑوال کے پہاڑی علاقہ ملاخیل میں 10 سے 15 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی قیادت میں سی ٹی ڈی، پولیس و ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔پولیس اور خوارجی دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا  شدید تبادلہ ہوا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ڈی پی او میانوالی اختر فاروق، ڈی او سی ٹی ڈی میانوالی، آر او سی ٹی ڈی سرگودھا، ایلیٹ فورس اور پولیس ٹیموں نے آپریشن میں حصہ لیا۔آپریشن کے دوران تمام افسران و جوان دہشت گردوں کی فائرنگ میں محفوظ رہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی پر سی ٹی ڈی، پولیس اور ایلیٹ ٹیموں کو شاباش دی۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے۔ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے کہا کہ میانوالی پولیس امن دشمن عناصر کا اسی طرح جواں مردی سے مقابلہ کرتی رہے گی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1050)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, October 24, 2024