وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ویژن محفوظ پنجاب، پولیس ٹیموں کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ویژن محفوظ پنجاب، پولیس ٹیموں کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن
پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل، مختلف وارداتوں میں مطلوب 01 لاکھ 84 ہزار سے زائد مجرمان گرفتار،
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل میں پولیس ٹیموں کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے،پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل ہے اور جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 01 لاکھ 84 ہزار سے زائد مجرمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 01 لاکھ 896 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے، گرفتار شدگان میں اے کیٹیگری کے 17704 اور بی کیٹیگری کے 83192 اشتہاری شامل ہیں، 55 ہزار سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے، اے کیٹیگری کے 5021 اور بی کیٹیگری کے 51778 عدالتی مفروران شامل ہیں، دوران آپریشنز 26 ہزار سے زائد ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) بھی گرفتار ہوئے جن میں اے کیٹیگری کے 11397 اور بی کیٹیگری کے 14957 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں، سنگین جرائم میں مطلوب 84 سے زائد اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا،صوبائی دارالحکومت میں جاری آپریشنز بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں 57 ہزار مجرمان گرفتار کئے گئے جن میں 21393 اشتہاری مجرمان، 25801 عدالتی مفرور اور 11240 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کاروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ موثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں، آر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1049)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, October 24, 2024