لاہور میں طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر، انتشار پھیلانے والی خاتون کراچی سے زیر حراست

Oct 23, 2024

لاہور کے نجی کالج میں فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر کا معاملہ، پولیس نے انتشار پھیلانے والی خاتون کو کراچی سے حراست میں لے لیا۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ گلبرگ میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمہ کو کراچی سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے  تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی بیان میں ملزمہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویوز لینے کی خاطر ویڈیو بناکر اپ لوڈ کی تھی۔

(روز نامہ نوائےوقت)

************************