Oct 23, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انو رنے کہاہے کہ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے اور بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس اس فیملی کے ہر رکن اور اسکے اہل خانہ کو درپیش مشکلات کا بروقت ازالہ میری ترجیحات میں شامل ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ فورس کو درپیش مسائل کا ازالہ کرکے ہی ان سے بہتر کارکردگی کا حصول ممکن ہے لہذا تمام سپروائزری افسران ماتحت فورس کی مشکلات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اورانکے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستیں سنیں، مسائل کے ازالے کیلئے احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ پاکستان)
************************
