پنجاب ہائی وے پٹرول نے ہفتہ وار کاردگی رپورٹ جاری

Oct 23, 2024

پنجاب ہائی وے پٹرول صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی خدمت و تحفظ کے فرائض تندہی سے سر انجام دے رہی ہے، اسی سلسلے میں پنجاب ہائی وے پٹرول نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 7 لاکھ 20 ہزار 4 سو 95 افراد کو چیک کیا،دورانِ چیکنگ 139 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، 3 لاکھ 61 ہزار 7 سو 73 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،82 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے تحت 6229 گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی فورس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک کی روانی، شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے پہلے سے زیادہ محنت اور خلوص نیت سے ادا کئے جائیں۔

(روز نامہ اوصاف)

***********************