پنجاب پولیس اور بیگم اختر رخسانہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال کے درمیان ایم او یو طے پا گیا، ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس کا فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مختلف اداروں کے ساتھ اشتراک جاری
پنجاب پولیس اور بیگم اختر رخسانہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال کے درمیان ایم او یو طے پا گیا، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مالی تعاون کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں کے ساتھ اشتراک کر رہی ہے تاکہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کو معیاری علاج معالجے کی سہولیات رعایتی نرخوں پر میسر آسکیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ فرض کی راہ میں زخمی ہونے والے یا طبی مسائل کا شکار ملازمین اور انکے اہل خانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کا فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مختلف اداروں کے ساتھ اشتراک جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس اور بیگم اختر رخسانہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال کے درمیان ایم او یو طے پا گیا، ایم او یو کے تحت پنجاب پولیس کے ملازمین اور  اہلخانہ کو علاج معالجے کیلئے 10 سے 27 فیصد رعایت میسر آئے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور وائس پریذیڈنٹ ٹرسٹ ڈاکٹر شازیہ عاصم چوہدری نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس شہدا کی فیملیز کو ہسپتال کی او پی ڈی سروسز پر 27 فیصد رعایت ملے گی، پنجاب پولیس کے حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران و اہلکاروں اور انکی فیملیز کو او پی ڈی سروسز پر 25 فیصد رعایت دی جائے گی،ہسپتال میں زیر علاج پولیس ملازمین و اہلخانہ کو علاج معالجے کے اخراجات میں 20 فیصد تک رعایت ہو گی، ہارٹ سرجری 10 فیصد، انجیو گرافی، انجیو پلاسٹی پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ دوران سروس انتقال کر جانے والے ملازمین کے اہلخانہ کو بھی یہ تمام سہولیات میسر آئیں گی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ لاہور اور راولپنڈی میں ٹرسٹ کے چاروں ہسپتالوں میں پولیس ملازمین علاج معالجے کی یہ سہولیات حاصل کر سکیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر میں تعاون پر بیگم اختر رخسانہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ وائس پریذیڈنٹ بیگم اختر رخسانہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال ڈاکٹر شازیہ عاصم چوہدری نے پنجاب پولیس کے ساتھ اشتراک کو خوش آئند قرار دیا، ڈاکٹر شازیہ عاصم چوہدری نے کہاکہ امن و امان کو برقرار رکھنے میں پنجاب پولیس اور اسکے شہدا کی خدمات قابل ستائش ہیں،ڈاکٹر شازیہ عاصم چوہدری کی قیادت میں آئے وفد میں معصومہ رضا سینئر مینیجر مارکیٹنگ اور رجب علی جنرل مینیجر اکاؤنٹس اینڈ فنانس بھی شامل تھے،ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین اور اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی سمیت دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔  
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1046)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, October 23, 2024