علما ء اکرام وفد کی سنٹرل پولیس آفس آمد، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات

علما ء  اکرام وفد کی سنٹرل پولیس آفس آمد، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات
 علما ء اکرام نے معاشرے میں امن کی فضا برقرار رکھنے کے لئے پنجاب پولیس کی خدمات کو سراہا،
 
قومی امن کمیٹی کے چیئرمین کامران پرویز چوہدری کی زیر قیادت علماء اکرام کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور  ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات کی، وفد میں مفتی عاشق حسین، حافظ کاظم رضا نقوی، پروفیسر محمود غزنوی،قاری خالد محمود، قاسم علی قاسمی، حافظ شعیب رضوی، چوہدری سمیر، صاحبزادہ سید مدثر حسین اور چوہدری ارشد گجر و دیگر شامل تھے، بین المسالک و مذاہب ہم آہنگی اور سکیورٹی امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، علما ء اکرام نے معاشرے میں امن کی فضا برقرار رکھنے کے لئے پنجاب پولیس کی خدمات کو سراہا،علماء اکرام نے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کو مسائل سے آگاہ کیا، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تجاویز پیش کیں،ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب نے وفد کو میثاق سنٹرز کے قیام، اغراض و مقاصد اور کارکردگی بارے آگاہ کیا۔
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے وفد کو بتایا کہ پنجاب پولیس بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی پر خصوصی کام کر رہی ہے، علماء اکرام کے فیڈ بیک کی روشنی میں مسائل کا ازالہ کرتے ہوئے سکیورٹی اقدامات کو مزید بہتر کیا جائے گا، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے صوبے کے تمام اضلاع میں 48میثاق سنٹرز قائم کئے ہیں، ان میثاق سنٹرز نے گذشتہ 08 ماہ میں ہزاروں اقلیتی شہریوں کو خدمات مہیا کیں، اقلیتی شہریوں کو قانونی و سماجی سپورٹ فراہم کی، 69 ہزار شہریوں نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1045)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, October 23, 2024