پاکستانی خاتون پولیس آفیسر کا شاندار اعزاز، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس 2024 بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر لیا،
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس کے صدر نے امریکہ میں منعقدہ کانفرنس میں ایس پی بینش فاطمہ کوایوارڈ سے نوازا،
پاکستانی خاتون پولیس آفیسر کا شاندار اعزاز، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس 2024 ایوارڈ اپنے نام کر لیا،ایس پی بینش فاطمہ واحد پاکستانی خاتون آفیسر ہیں جو ملک بھر کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی ایوارڈ کے لئے منتخب ہوئیں، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس کے صدر نے بوسٹن امریکہ میں منعقدہ آئی اے سی پی 2024ء کانفرنس میں ایس پی بینش فاطمہ کو بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ایس پی بینش فاطمہ کو دنیا بھر میں پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد اور شاباش دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ایس پی بینش فاطمہ جیسی ہونہار پولیس افسران پنجاب پولیس کا فخر اور قیمتی سرمایہ ہیں، بینش فاطمہ جیسی باصلاحیت افسران مستقبل میں پولیس لیڈر شپ کیلئے اہم رول ادا کریں گی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) ہر سال دنیا بھر کے 40 سال سے کم عمر ہزاروں امیدواروں میں سے بہترین افسران کا انتخاب کرتی ہے، اس سال بھی دنیا بھر سے اپنے اپنے شعبوں میں تعمیر وترقی اور قائدانہ کردار کے مالک 40 پولیس افسران کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس دنیا بھر میں پولیس لیڈرز کے حوالے سے سب سے بڑی، موثر اور پروفیشنل تنظیم ہے، آئی اے سی پی دنیا بھر میں مختلف کمیونٹی کے لوگوں کے تحفظ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے نظریہ پر کاربند ہے، آئی اے سی پی کے دنیا بھر میں 34 ہزار سے زائد پولیس افسران ممبرز ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1044)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, October 23, 2024