پنجاب ہائی وے پٹرول: لاہور سمیت صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے سرگرم عمل
پی ایچ پی نے بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 7 لاکھ 20 ہزار 4 سو 95 افراد کو چیک کیا، 139 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران کو گرفتار۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس کی تمام فیلڈ فارمیشنز شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم کی سرکوبی کیلئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں شب و روز مصروف عمل ہیں، پنجاب ہائی وے پٹرول صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی خدمت و تحفظ کے فرائض تندہی سے سر انجام دے رہی ہے، اسی سلسلے میں پنجاب ہائی وے پٹرول نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 7 لاکھ 20 ہزار 4 سو 95 افراد کو چیک کیا،دورانِ چیکنگ 139 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، 3 لاکھ 61 ہزار 7 سو 73 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،82 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے تحت 6229 گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 69 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 2615 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔21 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا گیا، 89 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا، 3020 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی، پولیس خدمت مراکز پر 3742 شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں۔ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 38 مقدمات درج، منشیات فروشوں سے 451 لیٹر شراب اور 670 گرام چرس برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی فورس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک کی روانی، شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے پہلے سے زیادہ محنت اور خلوص نیت سے ادا کئے جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1043)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, October 22, 2024