پنجاب پولیس کی سموگ کی روک تھام سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے کاروائیاں جاری

پنجاب پولیس کی سموگ کی روک تھام سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے کاروائیاں جاری
رواں سال سموگ کریک ڈاؤن میں اب تک 863 ملزمان گرفتار، 1123 مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس
شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے پر 1لاکھ 58 ہزار 579 گاڑیوں کے چالان کیے گے۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی زیر ہدایت لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کی سموگ کی روک تھام  اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کاروائیاں جاری ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے رواں سال سموگ کے تدارک کیلئے جاری کریک ڈاؤن میں اب تک 863 ملزمان کوگرفتار کیا ہے جبکہ 1123 مقدمات درج کئے گئے ہیں،صوبائی دارالحکومت میں انسداد سموگ کاروائیوں میں 71 ملزمان گرفتار کئے گئے اور182 مقدمات درج کئے گئے ہیں، ٹریفک پولیس کے کریک ڈاؤن بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال صوبہ بھر میں شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے پر 1لاکھ 58 ہزار 579 گاڑیوں کے چالان  اور25 کروڑ 55 لاکھ 51 ہزار روپے سے زائد جرمانے کئے گئے، غیر معیاری فٹنس پر 47574 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا۔دھواں چھوڑنے پر 2540 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیے گئے،1507 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کیے گئے جبکہ172 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ایف آئی ار بھی درج کرائی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول شاہراہوں پر سموگ کا باعث بننے والی وہیکلز کے خلاف اقدامات میں تیزی لائیں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سیف سٹی کیمروں کی مانیٹرنگ سے سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس سموگ کے تدارک کیلئے انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے، صوبہ بھر میں سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں، فیکٹریوں، کھیتوں میں آگ لگانے پر فوری کاروائی کی جائے، آئی جی پنجاب کی ماحولیاتی تحفظ کیلئے اقدامات تیز کرنے کیلئے فیلڈ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ فصلوں کی باقیات، بھٹہ مالکان اور کوڑا کرکٹ جلانے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1042)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, October 22, 2024