آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستیں سنیں، مسائل کے ازالے کیلئے احکامات جاری کئے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انو رنے کہاہے کہ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے اور بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس اس فیملی کے ہر رکن اور اسکے اہل خانہ کو درپیش مشکلات کا بروقت ازالہ میری ترجیحات میں شامل ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ فورس کو درپیش مسائل کا ازالہ کرکے ہی ان سے بہتر کارکردگی کا حصول ممکن ہے لہذا تمام سپروائزری افسران ماتحت فورس کی مشکلات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اورانکے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستیں سنیں، مسائل کے ازالے کیلئے احکامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے سی ٹی ڈی کے عبدالقیوم کے کنٹریکٹ کی تجدید کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کا حکم دیا، کانسٹیبل طارق شہید کی والدہ کی جانب سے فیملی کلیم پر پوتے کی بھرتی کی درخواست پر فوری کاروائی کیلئے ایڈمن برانچ کو بھجوا دی گئی،ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل طاہر مبارک کی اہلیہ کی خاوند کے علاج معالجے کیلئے مالی معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو احکامات جاری کئے، غازی ٹریفک اسسٹنٹ خلیل احمد کی جانب سے محکمانہ پروموشن کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کی ہدایت کی۔ کانسٹیبل محمد اسلم شہید کی اہلیہ عذرا بی بی کی بیٹے کے علاج کیلئے تعاون کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سپروائزری افسران ماتحت ملازمین کے اہلخانہ کی مشکلات کاازالہ کرکے رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1041)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, October 22, 2024