آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس، ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کے ترقیاتی و پیشہ ورانہ امور کا جائزہ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس، ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کے ترقیاتی و پیشہ ورانہ امور کا جائزہ
ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ ڈاکٹر محمد وقار عباسی، کمانڈنٹ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول لیفٹننٹ کرنل خالد سلیمان کی شرکت،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کے ترقیاتی و پیشہ ورانہ امور بارے اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ ڈاکٹر محمد وقار عباسی، کمانڈنٹ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول لیفٹننٹ کرنل خالد سلیمان کی شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے ایلیٹ فورس کے پیشہ وارانہ امور، ٹریننگ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سمیت دیگر امور بارے ہدایات جاری کیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی، شدت پسندی کے خطرات کے پیش نظر ایلیٹ فورس کی ٹریننگ، رسپانس ٹائم میں مزید بہتری لائی جائے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ ایلیٹ پولیس فورس کی استعداد کار، صلاحیتوں کو  مزید نکھارنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں، ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر میں جاری ترقیاتی کاموں کو اعلی معیار کے مطابق مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کریں، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ایلیٹ پولیس اہلکاروں کی بیرکس، ہاسٹلز سمیت تمام زیر تکمیل پراجیکٹس موثر سپرویژن سے مکمل کئے جائیں، زیر تربیت ایلیٹ اہلکاروں کو بہترین ٹریننگ، خوراک سمیت تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ ایلیٹ فورس کے تربیت یافتہ کمانڈوز ہائی پروفائل آپریشنز کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین، ڈی آئی جی ایلیٹ منصور الحق،ایس ایس پی ایڈمن، ایس پی ہیڈکوارٹرز ایلیٹ فورس سمیت سینئر افسران اجلاس میں موجود تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1040)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, October 22, 2024