رواں سال پنجاب بھر سے 54 ہزار 602 بجلی چور گرفتار

Oct 22, 2024
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کالاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں پولیس ٹیموں نے رواں سال میں صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 54 ہزار 602 افراد کوگرفتار کرلیا ہے، بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف 93564 مقدمات درج کئے گئے، 59534 مقدمات کے چالان مکمل کرکے جمع کروائے گئے جبکہ تقریبا 08 ہزار بجلی چوروں کو جرمانے اور سزائیں دلوائی گئیں۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی کاروائیوں بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں 29711بجلی چور گرفتار کئے گئے جن کے خلاف 29373 مقدمات درج کئے گئے۔لاہور میں 8097 مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بجلی چوری مقدمات میں بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائیاں جاری رکھی جائیں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ بجلی چوری کے اشتہاریوں کو کوئی رعایت نہ دی جائے، ریکوری کی شرح کو مزید بہتر بنایا جائے،متعلقہ بجلی کمپنیوں کے اشتراک سے مقدمات کا بلا تاخیر اندراج اور سخت لائحہ عمل اپنایا جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ پولیس ٹیمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں الیکٹرسٹی کمپنیوں کو بھرپور سپورٹ کی فراہمی جاری رکھیں اور قومی وسائل کے تحفظ کیلئے تعاون کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔
(روز نامہ ایکسپریس)
***************************