پنجاب پولیس شوٹنگ بال ٹیم کی ایک اور کامیابی، آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

Oct 22, 2024
 پنجاب پولیس شوٹنگ بال ٹیم نے ایک اور کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جیت لیا ہے، گگو منڈی وہاڑی میں منعقدہ آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیموں نے شرکت کی جن میں سندھ، بلوچستان، پنجاب، واپڈا، آرمی، اے ایس ایف اور پولیس سمیت دیگر ٹیمیں شامل تھیں، پولیس ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں آزاد کلب وہاڑی کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔مہمان خصوصی رکن پنجاب اسمبلی سردار خالد نثار ڈوگر اور نواب ناصر خان سیال، صدر پاکستان شوٹنگ بال ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی آل پاکستان شوٹنگ بال کپ جیتنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ بہترین کارکردگی کے حامل پولیس اتھیلیٹس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
(روز نامہ جناح)
**************************