لاہور (کر ائم رپو رٹر) ڈی جی خان پولیس کے سب انسپکٹر رضوان محبوب شہید کے اہل خانہ کو ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا،شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق گارڈن ٹاؤن موضع گدائی ڈی جی خان میں تمام سہولیات سے آراستہ ساڑھے 05 مرلے کا گھر خرید کر فراہم کیا گیا، سب انسپکٹر رضوان محبوب نے 11 نومبر 2023 کو تھانہ کوٹ مبارک کی حددود میں بدنام زمانہ ڈکیتوں کے ساتھ مقابلہ میں جام شہادت نوش کیاتھا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے رضوان محبوب شہید کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ سب انسپکٹر رضوان محبوب شہید نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خطرناک ملزمان کا بہادری سے مقابلہ کیا،پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
(روز نامہ پاکستان)
************************
