پنجاب پولیس شوٹنگ بال ٹیم کی ایک اور کامیابی، آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

پنجاب پولیس شوٹنگ بال ٹیم کی ایک اور کامیابی، آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
گگو منڈی وہاڑی میں منعقدہ آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیموں نے شرکت کی۔
 
پنجاب پولیس شوٹنگ بال ٹیم نے ایک اور کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جیت لیا ہے، گگو منڈی وہاڑی میں منعقدہ آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیموں نے شرکت کی جن میں سندھ، بلوچستان، پنجاب، واپڈا، آرمی، اے ایس ایف اور پولیس سمیت دیگر ٹیمیں شامل تھیں، پولیس ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں آزاد کلب وہاڑی کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔مہمان خصوصی رکن پنجاب اسمبلی سردار خالد نثار ڈوگر اور نواب ناصر خان سیال، صدر پاکستان شوٹنگ بال ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی آل پاکستان شوٹنگ بال کپ جیتنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ بہترین کارکردگی کے حامل پولیس اتھیلیٹس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1037)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, October 21, 2024