آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل
فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر دے دیا۔
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے پرعزم اورمصروف عمل ہیں، اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انو رنے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کوذاتی گھر دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان پولیس کے سب انسپکٹر رضوان محبوب شہید کے اہل خانہ کو ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا،شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق گارڈن ٹاؤن موضع گدائی ڈی جی خان میں تمام سہولیات سے آراستہ ساڑھے 05 مرلے کا گھر خرید کر فراہم کیا گیا، سب انسپکٹر رضوان محبوب نے 11 نومبر 2023 کو  تھانہ کوٹ مبارک کی حددود میں بدنام زمانہ ڈکیتوں کے ساتھ مقابلہ میں جام شہادت نوش کیاتھا۔سب انسپکٹر رضوان محبوب شہید کے اہلخانہ اہلیہ، 02 بیٹے اور 02 بیٹیاں نئے گھر میں زندگی گذاریں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رضوان محبوب شہید کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ سب انسپکٹر رضوان محبوب شہید نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خطرناک ملزمان کا بہادری سے مقابلہ کیا،پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس رضوان محبوب شہید جیسے 1600 سے زائد شہدا اور 1700 غازیوں کی امین فورس ہے، شہداء کے اہلخانہ اور غازیوں کی بہترین ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1036)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, October 21, 2024