تعلیمی اداروں کے بارے میں پراپیگنڈا کا معاملہ،ایف آئی اے کی 3کمیٹیاں تشکیل

Oct 20, 2024

لاہور (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے تعلیمی اداروں بار ے پراپیگنڈا کے معاملے کی تحقیقات کیلئے 3 کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، نجی کالج کیمپس میں مبینہ بداخلاقی اور پنجاب یونیورسٹی کے واقعات کی تشہیر کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، تمام ٹیمیں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر بنائی گئیں۔پنجاب یونیورسٹی میں طالبہ نے ہوسٹل میں خود کشی کر لی تھی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کی خبر آئی جبکہ نجی کالج کے کیمپس میں لڑکی سے بداخلاقی کی جھوٹی خبر وائرل کی گئی تھی،تینوں خبروں کی ایف آئی اے کی تین کمیٹیاں الگ الگ تحقیقات کریں گی۔ایف آئی اے کے مطابق زونل آفس اور سائبر کرائمز میں کو آرڈی نیشن ایڈیشنل ڈائریکٹر عائشہ آغا خان کریں گی، نجی کالج واقعہ کی تفتیش کیلئے 7 رکنی ٹیم ہو گی، ٹیم کی سربراہی محمد سلیمان لیاقت ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کریں گے، پنجاب یونیورسٹی واقعہ کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، اس ٹیم کی سربراہی کاشف مصطفی ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل کریں گے جبکہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا معاملہ 4 رکنی ٹیم دیکھے گی جس کی سربراہی ملک سکندر حیات ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل سرکل کریں گے، جھوٹی خبریں پھیلانے والے ملزموں کو گرفتار کیاجائے گا۔

(روز نامہ جنگ)

**************************