Oct 20, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ شہریوں کو پولیسنگ خدمات کی فراہمی کیلئے شب و روز کوشاں ہے، پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہر ماہ لاکھوں شہری پولیس خدمت مراکز سے ایک درجن سے زائد پولیسنگ خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ رواں سال کے دوران 20 لاکھ سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کی ہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز سروس ڈلیوری کا شاندار پراجیکٹ ہے، شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز اپ گریڈ کر رہے ہیں۔
(روز نامہ پاکستان)
**************************