Oct 19, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی کے علاقے روات میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل محمد احسان کیانی کی شہادت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر کانسٹیبل محمد احسان کیانی کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد احسان کیانی نے منشیات فروشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے عظیم قربانی پیش کی، پنجاب پولیس اپنے بہادر جوان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔
(روز نامہ جناح)
***********************
