Oct 19, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میانوالی میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 02 افراد قتل اور 04 زخمی ہونے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے ڈی پی او میانوالی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ ہلاک ہونے والوں میں عدنان اور عاصم شامل جبکہ حماد، کامران، تابش اور عابد زخمی ہوئے ہیں۔
(روز نامہ ایکسپریس)
*************************